ETV Bharat / state

JDS President CM Ibrahim جے ڈی ایس پارٹی مکمل طور پر ٹوٹنے کے دہانے پر ہے: سی ایم ابراہیم - جنتا دل سیکولر

جنتا دل سیکولر کرناٹک کے صدر سی ایم ابراہیم نے کہاکہ 2024 کے انتخابات میں صرف 3 سیٹیں حاصل کرنے کے لئے جے ڈی ایس نے، پارٹی کو بی جے پی کے پاس گروی رکھا ہے۔ فی الحال جنتا دل سیکولر پوری طرح سے ٹوٹنے کے داہنے پر ہے۔

JDS President CM Ibrahim
جے ڈی ایس پارٹی مکمل طور پر ٹوٹنے کے دہانے پر ہے: سی ایم ابراہیم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2023, 4:22 PM IST

جے ڈی ایس پارٹی مکمل طور پر ٹوٹنے کے دہانے پر ہے: سی ایم ابراہیم

بنگلور: حال ہی میں جنتا دل سیکولر کرناٹک کے صدر سی ایم ابراہیم نے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ اصل جے ڈی ایس وہی ہیں۔ وہ 'این ڈی اے' کو نہیں بلکہ 'انڈیا' کو سپورٹ کرینگے۔ اس کے فوری بعد جے ڈی ایس کے قومی صدر دیوے گوڑا نے ریاستی کمیٹی کو تحلیل کیا، سی ایم ابراہیم کو صدارت سے برخاست کرکے کمارسوامی کو ریاستی صدر کی ذمہ داری دی۔

اس سلسلے میں سی ایم ابراہیم نے کہا کہ ان کو پارٹی سے نکالے جانے کا طریقہ کار غیر دستوری و غیر قانونی ہے، مزید یہ کہ بی جے پی لیڈران نے ملاقات و الائنس کے کاغذات پر ان کے جعلی سگنیچرز کئے ہیں۔ وہ اس معاملے میں الیکشن کمیشن سے شکایت کرکے قانونی کاروائی کرینگے۔

سی ایم ابراہیم نے کہا کہ وہ کانگریس و دیگر پارٹیوں کے سربراہوں سے رابطہ کر رہے ہیں اور وہ اس سلسلے میں مشورہ کرکے جلد فیصلہ لینگے۔ سی ایم ابراہیم نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں صرف 3 سیٹیں حاصل کرنے کے لئے جے ڈی ایس نے پارٹی کو بی جے پی کے پاس گروی رکھا ہے۔ فی الحال جنتا دل سیکولر پوری طرح سے ٹوٹنے کے داہنے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سی ایم ابراہیم نے عوام سے اپیل کی کہ ان کے ہاتھوں کو مضبوط کریں تاکہ وہ ملت کو سیاسی اعتبار سے مستحکم کر سکیں۔ یاد رہے کہ کرناٹک کی ریجنل پارٹی جنتا دل سیکولر، گزشتہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں صرف 19 سیٹوں پر کامیابی درج کر پائی تھی۔ انہیں لگ رہا ہے کہ ان کی پارٹی کا وجود خطرے ہے۔ لہٰذا اب جے ڈی ایس کے بقاء کے لئے دیوے گوڑا و کمار سوامی نے بی جے پی سے سیاسی الائنس طے کرنے کا فیصلہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.