اس موقع پر سابق وزیر اعلی کمارسوامی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے اس علاقے کو حیدرآباد، کرناٹک کا نام تبدیل کر کے کلیان کا نام دیا تھا، مگر اس علاقے میں ترقیاتی کام نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی ریاست کرناٹک کی ایک مقامی پارٹی ہے۔ جنتادل سیکولر نے ریاست کرناٹک کے کسانوں، مزدور کے لئے کئی خدمات انجام دئے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ نوجوان طبقہ میں جنتادل سیکولر کے تئیں سوچ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ جس کی ایک مثال یہاں پر نوجوان کا ہجوم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی ایک سیکولر پارٹی ہے۔ اپنے دورے حکومت میں جنتادل نے ہر طبقے کی ترقی کے لئے کام کیا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کرناٹک جنتادل سیکولر پارٹی کی حکومت بنے گی تو ریاست میں غریب عوام کے لئے مفت علاج،اور ایل کے جی سے بارہویں جماعت تک مفت تعلم اور غریبوں کے مفت مکان کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:
بچوں کے وزن میں کمی ایک عام شکایت
اس موقع پر آنے والے اسمبلی انتخابات میں سیڈم تعلقہ سے امیدوار بلراج گتہ کا نام بھی انھوں نے خود اعلان کیا۔