بیدر:ریاست کرناٹک میں ہونے والے اسمبلی انتخابات2023 کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں حکمراں جماعت بی جے پی پر عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہنے کا بھی الزام لگا رہی ہیں۔
دوسری طرف ضلع بیدر کے مختلف علاقوں میں صاف صفائی کا مناسب انتظام نا ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہر میں گندگی کی وجہ سے لوگ بیمار بھی پڑنے لگے ہیں۔ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب لوگوں میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے۔
جنتادل سیکولر پارٹی کے لیڈر مرزا فہیم بیگ نے کہاکہ شہر میں جگہ جگہ کچڑوں کا انبار لگا ہوا ہے۔ علاقے میں صاف اور صفائی نہیں ہونے کے سبب عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں عوامی چہل پہل میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں شہر کی صاف صفائی نہیں ہونے سے روزہ داروں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس وقت صاف صفائی بے حد ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Over 20 Countries Varieties of Dates رسیل مارکیٹ میں 20 سے زائد ممالک کی مختلف اقسام کی کھجوریں دستیاب
مرزا فہیم بیگ نے کہا کہ شہر کی صاف صفائی کا شکوہ سیاسی قائدین سے کرنے کے بجائے ہم محکمہ بلدیہ کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہیں کہ شہر میں فوری صاف صفائی کے کاموں پر زور دے۔ خصوصا عوامی مقامات اور مساجد کے اطراف میں صاف صفائی کا خیال رکھیں۔تہواروں کے دنوں میں لوگوں کو بنیادی سیولہات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا،