ETV Bharat / state

جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کی جانب سے مسلم معاشرے کے مسائل کا سروے - جماعت اسلامی ہند

جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کی جانب سے مسلم معاشرے میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے سروے کے لیے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کی جانب سے مسلم معاشرے کے مسائل کا سروے

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 4:38 PM IST

جماعت اسلامی ہند کی جانب سے خواتین کے مسائل کا سروے

مسلم معاشرے کو مضبوت بنانے کی فکر کے ساتھ جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کی جانب سے 10 روزہ ملک گیر مہم بعنوان "مضبوط خاندان-مضبوط سماج" چلائی جارہی ہے۔

جس کے تحت ایک اہم موضوع "مسلم خاندانوں کو درپیش مسائل کا سروے" بھی کیا جارہا ہے، تاکہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوشش کی جا سکے۔

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کی سیکرٹری امت الرزاق نے بتایا کہ یہ سروے اس لیے کیا جارہا ہے کہ ملک بھر میں مختلف طبقوں کے مسلمانوں کے خاندانوں کے تعلیمی، معاشی، ازدواجی و دیگر مسائل کو جان کر اس کا حل کیا جا سکے۔

مہم کے دوران کئے جا رہے اس سروے کے طریقہ کار کی تفصیل دیتے یوئے مہم کی ریاستی کنوینر تسنیم فرضانہ نے بتایا کس طرح جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کی کیڑرز ملک بھر میں متحرک ہونگے اور مذکورہ سروے کا تجزیہ کیسے کیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ سروے کا تمامتر ڈیٹا محفوظ رکھا جائیگا۔

امت الرزاق نے بتایا کہ اس سروے و تجزیہ کی تکمیل کے بعد ملک بھر کے دانشور طبقے و غیر حکومتی ادارروں کے ساتھ مل کر امت کے خاندانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کام کیا جائےگا تاکہ ان خاندانوں کے حالات کو خوشگوار بنایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.