ETV Bharat / state

Ramadan Kits Distribute Among Poor جمعیت علمائے ہند بڑھانا کی جانب سے رمضان کٹس تقسیم

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 11:37 AM IST

مظفرنگر ضلع کے بڈھانہ میں جمعیت علمائے ہند کی جانب سے غریبوں اور ضرورت مندوں کے درمیان راشن کٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر درجنوں افراد نے راشن کٹس حاصل کیے۔

جمعیت علمائے ہند بڑھانا کی جانب سے رمضان کٹس تقسیم

مظفرنگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کی جمعیت علمائے ہند کی بڈھانہ یونٹ کے زیراہتمام نگر سکریٹری نوید فریدی کے تعاون سے رمضان کٹ تقسیم کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا آغاز رمضان المبارک کے مہینے میں غریبوں میں رمضان کٹس تقسیم کرنے سے ہوا۔ راشن کٹ میں چاول، آٹا، چینی، تیل، مصالحہ ،دالیں، کھجور اور صابن وغیرہ رکھا گیا تھا۔

جمعیت علمائے ہند بڈھانہ کے عہدیداروں نے اپنی پرانی روایت کا خیال رکھتے ہوئے اس بار بھی کسی مستحق کی تصویر نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ اطلاع کے مطابق قصبہ کی نئی بستی میں مولانا عمران حسین پوری نے اس کام کو سراہا۔ مولانا عمران حسین پوری نے کہا کہ غریبوں کی مدد کی جائے کیونکہ ان کا حق ہم پر ہے۔ سٹی صدر حافظ شیردین نے سراہتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے ہند کے تمام عہدیداران اپنی اپنی گلی، محلے اور قریبی علاقوں میں غریبوں کی مدد کریں، اور اس کا دکھاوا نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Ramdhan 2023 روزے میں زیادہ نمک، میٹھے اور چکنائی والی غذا سے گریز کرنا چاہیے

کیمپ کے آرگنائزر سٹی سکریٹری محمد نوید نے کہا کہ اللہ نے اتنے شاندار گروپ سے میرا تعلق بنایا جو میرے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ان کی بہت مدد کرے، یہی ان کا مقصد ہے۔ ضلع سیکرٹری اور میڈیا انچارج آصف قریشی نے کہا کہ جمعیت علماء بڈھانہ بغیر کسی کا فوٹو لیے مدد کرتی ہے۔ مدد کا دائرہ انشاء اللہ اور بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء کا ہر عہدیدار اسی طرح مدد کا ہاتھ بڑھائے اور غریبوں کی مدد کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.