ETV Bharat / state

Jamaat Islami In Bidar جماعت اسلامی کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر معلوماتی پروگرامز - اہمیت و افادیت پر خصوصی پروگرام منعقد

بیدر ضلع میں جماعت اسلامی ہند کے مقامی نائب امیر محمد عاف الدین نے کہاکہ ماہ رمضان المبارک میں معلوماتی پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔یہ ہفتہ وار پروگرام ہوگا جس میں اجتماعات،یومیہ اجتماعات کے اہتمام کئے جائیں گے۔

جماعت اسلامی ہند کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر معلوماتی پروگرامز

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 4:26 PM IST

جماعت اسلامی ہند کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر معلوماتی پروگرامز

بیدر : جماعت اسلامی ہند کے مقامی نائب امیر محمد عارف الدین نے کہاکہ استقبالیہ رمضان پروگراموں کے تحت بیدر کے مختلف دیہاتوں میں رمضان اور اس کی اہمیت و افادیت پر خصوصی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ عارف الدین نے مزید کہا کہ مسجد ابراہیم میں ہفتہ واری اجتماع میں درس قرآن، درس حدیث اور اسی طرح ضلع کے ہر محلے کی تمام مساجد میں روزانہ مساجد میں نہایت ہی مختصر پروگرام منعقد کے جا رہے ہیں جس میں اس ماہ رمضان المبارک کی اہمیت اور سیرت النبی بتائی جا رہی ہے۔ اسی طرح مختلف دیہاتوں میں افطار پارٹیوں کا انتظام کیا جاتا ہے۔ ان افطار پارٹیوں کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ اس میں مختلف مذاہب کے ماننے والے مذہبی پیشوا اور عام لوگوں کے درمیان انسانیت کے پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان افطار پارٹیوں میں تمام لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ ہم کس طرح ایک ہی گاؤں، ایک ہی شہر میں امن و امان کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جمعہ کے خطبات میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور دنیا و آخرت سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Iftar at Dargah Khawaja Banda Nawaz درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز میں ہندو مسلم ساتھ مل کر افطاری کرتے ہیں
محمد عارف الدین نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ماہ رمضان میں دیگر پروگراموں کے ساتھ ساتھ طاق راتوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ یہ طاق راتیں مسجد ابراہیم میں جماعت اسلامی ہند بیدر کی جانب سے منعقد کی جاتی ہے جو اس سال بھی منعقد کی جا رہی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.