بنگلور: شمالی بھارت کی ریاستیں گجرات اوت اتراکھنڈ کے بعد اب کرناٹک میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے یونیفارم سول کوڈ لانے کی بات کی جارہی ہے۔حکومت کی اس پہل سے عام لوگوں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کرناٹک کے صدر ڈاکٹر سعد بلگامی نے کہا کہ یونیفام سول کوڈ کے نفاذ کی باتیں الیکشن اسٹنٹس ہیں۔حکومتیں الیکشنز کے پیش نظر نان پریکٹیکل ایجنڈے کے ذریعے عوام میں بے چینی و انتشار نہ پھیلائے۔
یاد ریے کہ چیف منسٹر بسوراج بومائ نے حال ہی میں کہا تھا کہ کرناٹک میں یو سی سی کو لاگو کرنے کے لئے سنجیدہ بات چیت چل رہی ہے۔ بسوراج بومائ نے کہا تھا کہ جہاں تک بھارتیہ جنتا پارٹی کا تعلق ہے، ہمیں لگتا ہے کہ یونیفارم سول کوڈ یقینی طور پر مطلوب ہے ۔یو سی سی ایک طویل عرصے سے قومی سطح پر بی جے پی کے منشور کا حصہ رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ یونیفارم سول کوڈ کے سلسلے میں مختلف ریاستوں میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہے ہیں کہ یو سی سی کے بارے میں آئین کیا کہتا ہے، اور ریاست میں اس کو لاگو کرنے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ ان کا جائزہ لینے کے بعد لیا جائے گا.
یہ بھی پڑھیں:Souhardha Bharat Foundation یوم جمہوریہ کے موقع پر ’ڈائیورسٹی اینڈ آئیڈیا آف انڈیا' کا انعقاد
وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی نے مزید کہا تھا کہ مختلف ریاستی حکومتوں کی طرف سے ( بی جے پی کے اقتدار والی) اس کو لاگو کرنے کے لئے پہلے سے ہی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں. ہم اس پر بھی غور کر رہے ہیں اور مختلف پہلوؤں کا مطالعہ کر رہے ہیں اور پھر ہم کال کریں گے۔