ETV Bharat / state

کووڈ ٹاسک فورس کے کال سینٹر میں کووڈ متاثرین کی رہنمائی

کووڈ سے متاثر مریضوں کی رہنمائی و علاج کے سلسلے میں جماعت اسلامی کرناٹک نے "کووڈ ٹاسک فورس" کا قیام کیا ہے۔ اس کے تحت ایک کال سینٹر بھی چلتا ہے جہاں پر جماعت اور اس کی ذیلی تنظیموں کے کارکنان ہمہ تن انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔

کووڈ ٹاسک فورس کے کال سینٹر میں کووڈ متاثرین کی رہنمائی
کووڈ ٹاسک فورس کے کال سینٹر میں کووڈ متاثرین کی رہنمائی
author img

By

Published : May 13, 2021, 8:03 PM IST

کورونا وائرس کی وبا نے چاروں طرف خوف کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ حتیٰ کہ کئی لوگ اس کی دہشت ہی سے موت کا شکار ہو رہے ہیں۔

کووڈ ٹاسک فورس کے کال سینٹر میں کووڈ متاثرین کی رہنمائی

ان حالات میں کووڈ سے متاثر مریضوں کی رہنمائی و علاج کے سلسلے میں جماعت اسلامی کرناٹک نے "کووڈ ٹاسک فورس" کا قیام کیا ہے۔ اس کے تحت ایک کال سینٹر بھی چلتا ہے جہاں پر جماعت و اس کی ذیلی تنظیموں کے کارکنان ہمہ تن انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔

ان خدمات کے متعلق کووڈ ٹاسک فورس کے کنوینر اکبر علی نے بتایا کہ مہلک بیماری کووڈ سے لوگ متاثر ضرور ہورہے ہیں لیکن انہیں علاج و خاص طور پر ووقت پر آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے یہ موت کا شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آکسیجن مہیا کی جائے اور شمشان گھاٹوں میں انتظامات کو درست کیا جائے۔

اس موقع پر کووڈ ٹاسک فورس کے رضاکاروں نے بھی ای ٹی وی بھات کو بتایا کہ ان کی ٹیم کے کئی افراد دن رات کووڈ سے متاثر لوگوں کی فون کالز پر رہنمائی کر رہے ہیں، ان کے لیے ہسپتالوں میں بیڈز و دیگر اہم ضروریات پوری کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں اور ساتھ ہی کووڈ سے متاثر مریضوں کی کاؤنسلنگ بھی کی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.