یادگیر : ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں محبان شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ و نوجوانان اہل سنت یادگیر کے زیر اہتمام جلسہ تحفظ ختم نبوت اور جشن شیخ الاسلام کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔
خطیب و امام مسجد چوک حسینی علم یادگیر مولانا حافظ بخاری محمد صادق حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ محبان شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ وہ نوجوانان اہل سنت یادگیر کے زیر اہتمام جلسہ تحفظ ختم نبوت اور جشن شیخ الاسلام 11 دسمبر بروز پیر بمقام بیت المال فنکشن ہال یادگیر میں جلسہ تحفظ ختم نبوت و جشن شیخ الاسلام منایا جائے گا ۔
اس جلسہ کی صدارت لائق حسین بادل صدر تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر فرمائی۔ مہمان مقرر کے طور پر سید شاہ عزیز اللہ قادری حیدراباد سید احمد غوری نقشبندی قادری حیدراباد کہ خصوصی خطاب کے علاوہ مقامی علمائے کرام کتاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عبدالمنان سیٹھ نے بی جے پی رکن اسمبلی کے بیان کی مذمت کی
جلسہ کا اغاز مولانا ندیم اللہ نقشبندی القادری امام و خطیب مسجد الہی یادگیر سے ہوگا جبکہ محمد صادق حسین نعت شریف پیش کریں گے۔ مولانا عدنان حضرمی نظامت کریں گے خواتین کے لیے پردے کا الگ سے انتظام کیا گیا ہے۔ مولانا حافظ صادق حسین نے امت مسلمہ سے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس جلسہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔