بیدر: کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع دارالعلوم رشیدیہ گورنلی میں 14 جنوری کو جلسہ دستاربندی اور اصلاح معاشرہ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ ریاست کرناٹک کےضلع بیدر میں واقع دارالعلوم رشیدیہ گورنلی کے مدرس محمد جابر قاسمی نے کہا کہ ادارے میں منعقد ہونے جا رہے پروگرام کے لیے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ دارالعلوم رشیدیہ گورنلی کے مدرس محمد جابر قاسمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروگرام کی تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرامز 14 جنوری بروز اتوار 10 بجے سے تین بجے تک چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس جلسے کی سرپرستی حضرت مولانا پی ایم مزمل بینگلور کرناٹک فرمائیں گے جب کہ حیدراباد تلنگانہ سے حضرت مولانا سید بشیر احمد مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ دیگر علمائے کرام بھی شرکت کریں گے۔ مولانا جابر قاسمی نے تمام عوامی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس جلسے میں شرکت کر کے جلسے کو کامیاب بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کی خدمت کرتے وقت دلالوں سے پرہیز کریں، وزیر اعلیٰ سدرامیہ
محمد جابر قاسمی کے مطابق اس جلسے میں خواتین کے لیے بھی پردے کا معقول انتظام رہے گا۔ جب کہ تمام مہمانان کرام کے لیے ضیافت کا بھی نظم رہے گا۔ وہیں اس موقعے پر مدرسہ دارالعلوم رشیدیہ کے ذمہ داران اور دیگر مدرسین نے مجوزہ پروگرام کا پوسٹر بھی جاری کیا۔