ETV Bharat / state

Jalsa Azmat e Auliya شاہ پور میں جلسہ عظمت اولیاء کا انعقاد - عزیز اللہ سرمست چشتی

ضلع یادگیر کے شاہ پور تعلقہ میں جلسہ عظمت اولیاء منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ Jalsa Azmat e Auliya In Shahpur

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 26, 2023, 12:01 PM IST

شاہ پور میں جلسہ عظمت اولیاء کا انعقاد

یادگیر: ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے شاہ پور تعلقہ میں منعقد جلسہ عظمت اولیاء سے خطاب کرتے ہوئے عزیز اللہ سرمست چشتی ، صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اولیاء کے صدقے طفیل ہمیں ایمان کی دولت حاصل ہوئی اور نبی سے ہمارا رشتہ قائم ہوا لیکن جنہوں نے رشتہ قائم کروایا ان سے ہماری کتنی محبت اور عقیدت ہے یہ بہت اہم سوال ہے دیکھئے عشق کی بات ہر کوئی کرتا ہے لیکن عشق کا تقاضا کیا ہے پیر و مرشد سے عشق کا تقاضہ یہ ہے کہ اس کے ہاتھ چومے جائیں عقیدت کا اظہار کیا جائے یا پھر اس طرح اولیائے کرام سے عشق کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ان سے عقیدت و محبت کا اظہار کریں گلہائے عقیدت پھول پیش کریں غلاف چڑھایں اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق و محبت کا تقاضا کیا ہے ہم سلام پڑھیں نعت پڑھیں بتائیں یہ بات بہت اہم ہے کہ عشق کا اصل تقاضا کیا ہے ؟

انہوں نے مزید کہا کہ عشق کا اصل تقاضا یہ ہے کہ جس سے ہم عشق کا اظہار کرتے ہیں اس کے حکم کو مانیں اور ان کے تعلیمات پر پوری طرح عمل کریں۔ ہم جو عاشق ہونے کا دعوی کرتے ہیں یہ صرف زبانی دعوے ہیں عشق کے نعرے زبانی لگاتے ہیں کیونکہ عمل سے ہمارا عشق ظاہر نہیں ہوتا یہ ہمارے درمیان جو تضاد ہے اس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ہم صرف وقتی عشق کرتے ہیں کسی ولی کا عرس آئے تو ہم بڑے اہتمام کے ساتھ عرس میں شریک ہوتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ دس منٹ سے زیادہ کسی ولی کی بارگاہ میں پھول چادر چڑھاتے ہیں اس کے بعد ہمارا عمل بالکل ہی مختلف ہوتا ہے مجھے بڑی حیرت ہوتی ہے کہ ہمارے پاس ولی کے درگاہ کے پاس بیٹھنے کے لئے وقت نہیں ہے لیکن بارگاہ کے باہر کی جو دنیا بسی ہے اس میں پورا وقت گزارتے ہیں یہ کیسا عشق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کی تعلیمات پر ہم کو دلچسپی نہیں لیکن ہم کو قوالی سننے میں دلچسپی ہے میں قوالی کی مخالفت نہیں کر رہا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت صوفی سرمست رحمتہ اللہ علیہ وہ ایران کے شہر سامراء سے سگر شریف تعلقہ شاہ پور ضلع یادگیر دین کی تبلیغ کیلئے آئے اور حق کے خاطر لڑتے لڑتے سچائی اور انصاف کا پرچم بلند کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔

عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے شہادت کیوں دی ان کی تعلیمات کیا تھی اور ہم کیا کر رہے ہیں اولیاء کرام کو ماننے کا اور عاشق اولیاء ہونے کا صرف زبانی دعوی کرنا دوہرا پن ہے ہم اسی وقت سچے عاشق رسول اور اولیاء اللہ کے چاہنے والے ہوں گے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے اور اولیاء کرام کے مشن کو آگے بڑھانے میں عملی طور پر اقدام نہیں کریں گے تب تک ہمارے سارے دعوے کھوکھلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : URS Mubarak Held in Yadgir حضرت سید شاہ متوالے حسینی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پرعرس کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.