کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں جین تنظیم کی جانب سے ضلع کمشنر آفیس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔
اس موقع پر جین تنظیم کی رکن دیپا پاٹل نے بتاتے ہوئے کہا کہ' جین طبقے اقلیتوں میں شامل ہونے باوجود بھی اس طبقے کو اقلیتی اسکیمز کے سہولت نہیں مل رہی ہے۔ '
ان کا کہنا ہے کہ اقلیتی اسکیمز کی سہولت حاصل کرنے کے لیے متعدد مرتبہ درخواست کی گئی ہے تاہم کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
ان کا الزام ہے کہ اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن لیمٹیڈ کے افسران بھی جین طبقے کے افراد کے ساتھ ناروا رہے۔
یہ بھی پڑھیے:کرناٹک: اردو اکیڈمی کے چیئرمین کی نامزدگی کا مطالبہ
وہیں جین تنظیم سے وابستہ سنتوش نے کہا ہے کہ یا تو جین طبقے کو اقلیتوں کی فہرست سے علاحدہ کر دیا جائے یا انہیں اقلیتی اسکیمز سہولت فراہم کی جائے۔
مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی اور مرکزی حکومت کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔