ریاست کرناٹک ضلع یادگیر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا Deputy Commissioner Dr. Ragapriya نے افسران کو ہدایت دی کہ راشن کارڈ کے لئے آن لائن موصول ہونے والی درخواستوں کی یکسوئی کے لیے موثر اقدامات کو اولین ترجیح دیں اور نئے راشن کارڈس کی اجرائی میں تاخیر نہ ہونے پائے۔
نئے راشن کارڈ کے حصول کے لیے لوگوں کو سہولت کی خاطر آن لائن درخواستیں داخل کرنے کے لیے کہا گیا تھا، Online applications for a new ration card at Yadgir اب عہدے داروں کا یہ فریضہ ہے کہ وہ نئے راشن کارڈس کی اجرائی کو یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے فوڈ سیول سپلائی اینڈ کنزیومرس افیئرس ڈیپارٹمنٹ کے پیش رفت جائزہ اجلاس میں عہدے داران سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہا کہ اجول اسکیم کے استفادہ کنندگان کے بینک اکاؤنٹ سے منسلک کئے جانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ نئے راشن کارڈس کی اجرائی میں کوئی بے قاعدگی نہیں ہونی چاہیے۔ کوئی بھی اہل راشن کارڈ سے محروم نہ ہونے پائے اور نئے راشن کارڈس کی اجرائی کے تمام امور شفاف ہونے پر خصوصی توجہ دی جائے۔
اس اجلاس میں محکمۂ فوڈ سپلائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر راجو و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔