ETV Bharat / state

Deve Gowda on Uniform Civil Code یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنا آسان نہیں، دیوے گوڑا - بھارت میں یکساں سول کوڈ

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہا کہ مخالفت کے پیش نظر یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ واضح رہے کہ 25 نومبر کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ بی جے پی تمام جمہوری عمل اور اس پر بات چیت کے بعد ملک میں یو سی سی لانے کے لیے پرعزم ہے۔ Uniform Civil Code in India

یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنا آسان نہیں، دیوے گوڑا

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 7:12 AM IST

میسور: بھارت کے سابق وزیر اعظم اور جنتا دل سیکولر سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہا کہ مخالفت کے پیش نظر یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کو نافذ کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ یو سی سی کے مسئلہ پر نامہ نگاروں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہاکہ ''یہ اتنا آسان نہیں ہے۔ اس کی مخالفت ضرور ہوگی۔" جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو فائدہ پہنچے گا تو دیوے گوڑا نے کہا کہ 'اگر آپ آئین پر غور کریں تو بی جے پی کو یو سی سی کو نافذ کرنے کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑے گی۔' Deve Gowda on Uniform Civil Code

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ یو سی سی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا میں آئین کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ واضح رہے کہ 25 نومبر کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ بی جے پی تمام جمہوری عمل اور اس پر بات چیت کے بعد ملک میں یو سی سی لانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Owaisi on Uniform Civil Code گجرات میں یکساں سول کوڈ کمیٹی کی تشکیل پر اویسی برہم

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.