ETV Bharat / state

ڈاکٹر الیاس پٹیل کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ - ڈاکٹر الیاس پٹیل بنگلور

بنگلور میں ڈاکٹر الیاس پٹیل کو کھیل کے میدان میں نمایاں کارگردگی کے لیے لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔

پٹیل نے مسلم نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کھیلوں میں دلچسپی لیں

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 11:00 AM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں ڈاکٹر الیاس پٹیل کو کھیل کے میدان میں 'فخر کرناٹک' کا لقب دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر الیاس پٹیل کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ

حال ہی میں ڈاکٹر پٹیل کو ایوان اسمبلی میں وزیراعلیٰ یدی یورپا نے کھیل کے میدان میں کی گئی نمایاں خدمات کے لیے 'لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ' سے نوازا ہے۔

ڈاکٹر الیاس پٹیل، ڈائریکٹر آف فزیکل ایجوکیشن، الامین ایجوکیشنل سوسائٹی

اس سلسلے میں اقلیتی طبقات اور خاص طور پر مسلم سماج کے طلبا کی کارکردگی کھیل کے میدان میں کم پائے جانے کے پیش نظر ڈاکٹر پٹیل نے بتایا کہ 'مسلم نوجوانوں میں بےشمار صلاحیتیں ہوتی ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جہاں وہ اپنی خوبیوں کو بروئے کار لاسکیں اور اپنے آپ کو ثابت کر سکیں'۔

ڈاکٹر الیاس پٹیل کو کھیل کے میدان میں 'فخر کرناٹک' کا لقب دیا گیا ہے

واضح رہے کہ ڈاکٹر پٹیل 'بنگلور مسلم سپورٹز کلب' سے بھی منسلک ہیں جس کے ذریعے وہ مسلم نوجوانوں میں کھیل کو فروغ دینے کا کام کر رہے ہیں۔

کھیل کے میدان میں نمایاں کارگردگی کے لیے لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ

اس موقع پر ڈاکٹر پٹیل نے مسلم نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کھیلوں میں دلچسپی لیں اور اپنے محلّوں کے نوجوانوں کو بھی اس جانب مائل کریں جو صحت و تندرستی کے لیے بہترین ذریعہ ہے۔

ڈاکٹر پٹیل نے سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ شوق اور دلچسپی رکھنے والے ملت کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ محلوں میں کھیلوں کو فروغ دیں، کیوں کہ اس سے نہ صرف صحت درست رہتی ہے بلکہ ان کے تعلیمی میدان میں بھی مدد ملتی ہے۔

ڈاکٹر پٹیل نے مسلم نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کھیلوں میں دلچسپی لیں

یاد رہے کہ ڈاکٹر الیاس پٹیل 'الامین' تعلیمی ادارے سی گزشتہ تقریباً 40 برسوں سے منسلک ہیں اور بنگلورو سینٹرل یونیورسٹی میں انہیں 'ڈائریکٹر آف فیزیکل ایجوکیشن' کے عہدہ پر فائز کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.