اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، 'ہر سال یکم اکتوبر کو ہم بزرگ شہریوں کا دن مناتے ہیں۔ مگر عام طور پر اس دن کو سرکاری طور پر دو اکتوبر کو منا رہے ہیں، جو میرے حساب سے درست نہیں ہے۔'
انہوں نے کہا کہ، 'سماج میں بزرگ شہریوں کی اہمیت بہت اسلئے بھی زیادہ ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی محنت سے کام کرتے ہوئے گزار دیتے ہیں اور ان بزرگ شہریوں کا تجربہ ہی ہمیں ہمت اور حوصلہ دیتا ہے۔
زندگی کے ہر مسائل سے لڑنے کے لیے بزرگ شہریوں کے مشوروں سے زندگی کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔ سماج میں خوشحال گھرانہ وہی گھر ہو سکتا ہے، جہاں پر بزرگ شہریوں کی اہمیت اور عزت ہوتی ہو۔'
اس موقع پر بزرگ شہری چندر شیکھر پٹے دار نے کہا کہ، 'مجھے کافی خوشی محسوس ہوئی کی ویر بھارتی فاؤنڈیشن یادگیر کی جانب سے ہماری تہنیت کی گئی۔ آج کے دور میں بزرگ لوگوں کو یاد رکھنا یا ان سے بات کر نے کو جوان نسل کو اذیت محسوس ہوتی ہے۔ ایسے دور میں بزرگ شہریوں کو تہنیت پیش کرنا قابل قدر بات ہے۔' انہوں نے کہا کہ، 'شہر کے مقابلے گاؤں کے بزرگ احباب کو ہر معاملے میں معلومات کی ضرورت ہے۔'
مزید پڑھیں:
بزرگ شہریوں کا عالمی دن
انہوں نے کہا کہ، 'دیہاتوں میں گرام پنچایت کے تحت بزرگ شہریوں کے لیے سرکاری جو امداد کسی بھی محکمہ سے ملتی ہے، اس کی جانکاری دی جانی چاہیے تاکہ شہر کے بزرگ شہریوں کی طرح دیہات کے بزرگ لوگ بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔