ETV Bharat / state

یادگیر: سیلاب کے پیش نظر سینئر افسران کو ہدایات

author img

By

Published : Jul 22, 2021, 12:06 PM IST

یادگیر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے سیلاب کے پیش نظر ضلع اور تعلقہ سطح کے عہدیداروں کو متعدد اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہے۔

یادگیر: سیلاب کے پیش نظر سینئر افسران کو ہدایات
یادگیر: سیلاب کے پیش نظر سینئر افسران کو ہدایات

کرناٹک میں ضلع یادگیر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے ضلع اور تعلقہ سطح کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ سیلاب کے پیش نظر سبھی افسران اپنے اپنے مقام پر موجود رہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، آبی ذخائر میں پانی کا مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، کسی بھی وقت آبی سطح خطرے کے نشان کو عبور کرسکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں بارش سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے تیاری میں خصوصی توجہ دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اعلیٰ افسران ندیوں کے کنارے واقع گاؤں پر سخت نظر رکھیں اور لوگوں کو ندیوں کے قریب جانے سے روکیں۔ ضرورت پڑنے پر ان لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ 'تعلقہ سطح پر ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دی جائے جو بارش سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے میں اپنی خدمات انجام دے سکے، تعلقہ سطح کے انتظامیہ گرام پنچایت سطح پر انتظامیہ سے روزانہ بارش کے تعلق سے تفصیلی رپورٹ حاصل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.