ETV Bharat / state

یادگیر: زیر تعمیر پلوں کے کام کو جلد از جلد پورا کرنے کی ہدایت

یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریہ نے اپنے علاقے کے عہدیداران سے کہا ہے کہ مانسون آنے سے قبل ضلع میں زیر تعمیر پلوں کے کام کو معیار کے ساتھ جلد از جلد پورا کرلیا جائے تاکہ اس بار سیلاب سے بچا جاسکے۔

instructions to complete the work of bridges under construction as soon as possible in yadgir karnataka

author img

By

Published : Feb 28, 2021, 8:27 PM IST

Updated : Feb 28, 2021, 9:11 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریہ نے عہدیداران کو ہدایت دی ہے کہ مانسون کی آمد سے قبل بھیما ندی سے جڑے سبھی زیر تعمیر پلوں کے کام کو معیار کے ساتھ جلد از جلد پورا کرلیا جائے اور کوئی بھی کام ادھورا نہ رہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بیریج کے کاموں کے تعلق سے طلب کی گئی ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2020 کے سیلاب سے زرعی کھیت اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا تھا اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ آنے والے مانسون میں پھر سے ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس لیے قبل از وقت بھیما ندی سے جڑے سبھی زیر تعمیر پلوں کے کام کو معیار کے ساتھ جلد از جلد پورا کرلیا جائے۔

انہوں نے ہدایت دی ہے کہ عہدیداران اس بات کا خاص خیال رکھیں گے کہ تعمیراتی کام مکمل ہوجانے کے بعد اس کا معائنہ کریں گے اور کاموں کے معیاری ہونے کی تصدیق بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19 کی وجہ سے کرناٹک ۔ مہاراشٹر سرحد پر سخت نگرانی

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ خاص طور پر سناتی بیریج کے کام کی تصدیق ضرور کرلیا کریں گے۔ اس کو اولین ترجیح دیں کیونکہ گذشتہ برس اسی پل سے پانی کے اخراج سے سیلاب سے سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوبارہ ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے اس لیے قبل از وقت تیاری کرلیں۔

اس کے لیے عہدیداران گذشتہ برس کی سیلابی رپورٹ کی تفصیلات کا جائزہ لیں تاکہ معتقول انتظامات کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سناتی بیریج کے 37 گیٹ ہیں جن میں سے پانچ گیٹ کی درستگی جاری ہے، اس کام کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے۔

Last Updated : Feb 28, 2021, 9:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.