ETV Bharat / state

یادگیر: کیمبھاوی ہسپتال میں آکسیجن بیڈ لگانے کی ہدایت

کورونا کے معاملے میں تیزی سے ہورے اضافے کے سبب ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے شاہ پور میں واقع کیمبھاوی گورنمنٹ ہسپتال کے ڈاکٹرس کو ہسپتال میں دس آکسیجن بیڈ قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

author img

By

Published : May 21, 2021, 12:39 PM IST

یادگیر: کیمبھاوی ہسپتال میں آکسیجن بیڈ لگانے کی ہدایت
یادگیر: کیمبھاوی ہسپتال میں آکسیجن بیڈ لگانے کی ہدایت

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے ڈاکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ تعلقہ شاہ پور میں واقع کیمبھاوی گورنمنٹ ہسپتال میں دس آکسیجن بیڈ قائم کیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کیمبھاوی گورنمنٹ ہسپتال میں بجلی کی رسائی کے لئے جنریٹر بھی لگائے جائیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں جرنیٹر کے ذریعے بجلی کی فراہمی ہوسکے۔

انہوں نے طبی عملہ کی کمی کے مسئلے پر میڈیکل افسر سے کہا کہ وہ اسٹاف اور دیگر معاونین کی ضرورت کے مطابق تقرری کریں تاکہ سنگین حالات میں طبی عملہ کی کمی نہیں ہو۔

واضح رہے کہ بعد ازاں ضلع ڈپٹی کمشنر نے کووڈ کیئرسنٹر مرارجی دیسائی اقامتی اسکول کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر محکمہ صحت و سماجی بہبود کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.