بیدر: ایئر مارشل مانویندر سنگھ، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ٹریننگ کمانڈ، بھارتی فضائیہ نے بیدر ایئر فورس اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں ائیر فورس کے کمانڈنگ ائیر آفیسر سمیر سوندھی نے ان کا استقبال کیا۔ بیدر ایئر فورس اسٹیشن پہنچنے پر انہیں شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دورے کے دوران ایئر مارشل نے تمام فلائنگ اور گراؤنڈ ٹریننگ کا جائزہ لیا۔ Air Marshal Visits Bidar Air Force Station
انفراسٹرکچر سہولیات اور مختلف تربیتی سرگرمیوں کی پیش رفت کے بارے میں انہیں بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف ایئر فورس اسٹیشن بیدر خطاب کرتے عملہ کے لگن اور بلند حوصلے کی ستائش کی۔ انہوں نے ائیر فورس اسٹیشن کے عملہ سے ہر وقت اعلیٰ پیشہ ورانہ خدمات اور اخلاقیات کو برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔ Air Marshal Visits Air Force Station Bidar
مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ میں اپاچے ہیلی کاپٹر شامل