کرناٹک کے بیدرمیں ایک ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر قانون ساز کونسل کے رکن اروند کمار ارالی نے کہا کہ بھارت اپنے فن اور ثقافت کے لیے جانا جاتا ہے، جسے ہمیں محفوظ رکھنے اور پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے رنگ مندر میں کنڑ اور ثقافت محکمہ بیدر کی جانب سے 2022-23 کے قبائلی تہوار پروگرام کی صدارت کی۔ Karnataka MLC on Indian Culture and Art
انھوں نے کہا فنکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنا فن سکھائیں تاکہ یہ فن اگلی نسل تک منتقل ہو۔ آج بہت کم قبائلی فنکار ہیں کیونکہ ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی اور بہت سے لوگ دوسرے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کنڑ اور کلچر ڈپارٹمنٹ کے سکریٹریوں سے 2,000 روپے سے 5,000 روپے تک بھتہ بڑھانے کو کہا ۔فن کو سنتے ہیں تو اس سے دماغ کو خوشی ملتی ہے، بھجن پاڑا، لمبالی ڈانس اور لوگ فنون سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا فنکاروں کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہونی چاہیے۔ Kannada Culture Department
کلیان کرناٹک آرٹسٹ یونین کے صدر وجئے کمار سونارے نے تجویز پیش کی کہ فنکاروں کو حکومت کی طرف سے شناختی کارڈ دیئے جائیں اور انہیں ریاست کے چار حصوں میں کنڑ اور کلچر ڈپارٹمنٹ کے جوائنٹ ڈائرکٹر کے دفاتر میں تقسیم کیا جائے۔ فنکاروں کا 2000 وظیفہ بڑھا کر 5000 اور آرٹ ٹیم کو 50000 روپے دیا جائے۔اس پروگرام میں رکن اسمبلی رحیم خان اور دیگر شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Artiste Dies on Stage جموں میں اسٹیج پرفارم کے دوران آرٹسٹ کی موت