گلبرگہ :ریاست کرناتک کے گلبرگہ شہر میں واقع منعیار فنگشن ہال میں انڈیا بیت المال ٹرسٹ کی جانب مسلم لڑکے لڑکیوں کے لئے رشتے طئے کرنے کے سلسلے میں ساتواں دو بہ دو پروگرام کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر انڈیا بیت المال ٹرسٹ کے نائب صدر محمد اقبال علی نے کہا۔ مسلم لڑکے لڑکیوں کے رشتوں کو بلا کسی معاوضہ کے مفت میں طئے کرنے کے لئے انڈیا بیت المال ٹرسٹ اپنی خدمات کو کئ سالوں سے انجام دیتا ہوا آرہاہے۔ اس دو بہ دو ملاقات پروگرام میں لڑکے لڑکیوں والدین اور سرپرستوں کو یہاں پر بلا کر ملاقات کراکے کونسل نگ کرائی جاتی ہے ۔اس سے لڑکے لڑکیوں والدین اور سرپرستوں کو رشتے طئے کرنے میں بڑی آسانی ہوتی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ مسلم لڑکے لڑکیوں کی عمریں رشتوں کے انتظار میں گزر رہی ہیں لیکن یہ بات ماں باپ کو جلد سمجھ میں نہیں آتی ہے۔ جیسے کہ والدین یہ سوچتے ہیں کہ لڑکی ڈاکٹر بن جائے انجینئر بن جائے تو ہی ہم رشتہ کے بارے میں سوچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:جلسہ تقسیم اسنادات و سلائی مشینوں کی تقسیم
انڈیا بیت المال ٹرسٹ کے دفتر ایوان شاہی گلبرگہ میں چار ہزار سے زیادہ لڑکے لڑکیوں کے بائیوڈیٹا موجود ہیں۔ ضرورت مند حضرات انڈیا بیت المال ٹرسٹ گلبرگہ پہنچ کر اپنی پسند اور ضرورت کے لڑکے لڑکیوں کے رشتوں کے بارے میں تفصیلات دریافت کر سکتے ہیں ۔ دو بہ دو رشتوں کے اس پروگرام کے موقع پر 80 تا 90 لڑ کے لڑکیوں کے والدین نے رشتے طئے کرنے کے لئے پہلے مرحلہ کی ابتدائی بات چیت کی ہے ۔