بنگلور: کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 1,330 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد منگل کی رات تقریباً 8.86 لاکھ سے تجاوز کر گئی لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے فعال کیسز میں ایک بار پھر سے اضافہ درج کیا گیا ہے ۔
کورونا کے کیسز میں کرناٹک، مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر آگیا ہے جبکہ آندھراپردیش تیسرے مقام پر ہے۔ کورونا وائرس کے سبب ہوئے اموات کے معاملے میں بھی کرناٹک اب مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ تملناڈو تیسرے مقام پر ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد 8,86,227 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 886 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8,50,707 ہو گئی ہے۔ دریں اثناء مزید 14 افراد کی موت ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 11,792 ہو گئی ہے۔
نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے کے سبب فعال کیسز میں مزید اضافہ درج کیا گیا جس سے اب ریاست میں فعال کیسز مزید 430 سے بڑھ کر 23,709 ہو گئے ہیں۔
غورطلب ہے کہ کورونا وائرس کے فعال کے کیسز میں کرناٹک، مغربی بنگال کے بعد پانچویں مقام پر ہے
کرناٹک: کورونا کے فعال کیسز میں پھر اضافہ
کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 1,330 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد منگل کی رات تقریباً 8.86 لاکھ سے تجاوز کر گئی