اس موقع پر مفتی عبدالرشید نے بتایا کہ عیدالاضحٰی بھی عیدالفطر کی طرح انتہائی اہمیت والا دن ہے۔ عیدالاضحٰی کو منانے کا اہم مقصد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کو زندہ کرنا ہے۔
اس موقعہ پر تمام مسلمانوں کے لیے اپنے آپسی نفرت کومٹا کر بھائی چارگی اور محبت کے ساتھ منانے کے لیے یہ عید ہوتی ہے اس دن جو صاحب مال ہوتا ہے اس پر فریضۂ قربانی ادا کرنا واجب ہوتا ہے۔
قربانی کا وقت تین دنوں تک رہتا ہے قربانی کے وقت سب سے پہلے پاکی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور قربانی کے بعد سب سے پہلے غریب عوام کے گھروں تک گوشت پہنچانے کا کام کیا جائے تاکہ غریب و ضروت من افراد عوام کو ان کا حق مل حاصل ہوسکے۔
مفتی عبدالرشید کا مزید کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ قربانی کے جانور کو ذبح کرنے پر جانور کے جسم کے تمام بالوں کے برابر ثواب عطا کرتا ہے۔
انھوں نے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر مسلمان اپنا وقت عبادت میں گزارنے کی کوشش کریں کیونکہ یہ بڑی اہمیت والا دن ہوتا ہے۔