ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں کورونا وائرس کی پردہشت وبا اور لاک ڈاؤن سے متاثر چھوٹے و غیر منظم شعبہ کے کاروباریوں کے لئے آئی آئی سی سی بی کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں خاص طور پر نیٹ ورکنگ پر توجہ دی گئی، ساتھ میں ایک تربیتی ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ادارے کے ذمہ داران نے بتایا کہ اس نیٹ ورکنگ میٹ میں تمام شرکاء نے بھرپور حصہ لیا اور وہ کئی کاروباریوں سے متعارف بھی ہوئے۔اس طرح کے پروگرام کو منعقد کرنے کا مقصد چھوٹے کاروباریوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کروانا ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کے حوالے سے نئے آئڈیاز کا تبادلہ کرسکیں ۔
اس موقع پر کاروباریوں نے کہا کہ اس نیٹورکنگ میٹنگ کے پلیٹ فارم کے ذریعے یہ سیکھا کہ کاروبار کے مسائل کو کیسے حل کریں، ساتھ میں کاروبار کے بنیادی چیزیں سیکھیں جس سے اپنے کاروبار کو کامیاب بنایا جاسکے اور ساتھ میں معاشی اعتبار سے مضبوط ہونا بھی سیکھا ہے۔
واضح رہے کہ آئی آئی سی سی بی کی گزشتہ سال بنیاد رکھی گئی تھی تاکہ مسلم تاجر کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے، جس سے وہ نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ پہچان بڑھا سکیں گے بلکہ اپنی ذاتی زندگی اور کاروبار میں بھی بڑی تبدیلی لاپائیں گے.