ETV Bharat / state

Iftar Party At Shaheen College شاہین کالج میں طلبا و طالبات کیلئے سحری اور افطار کا اہتمام - طلبا و طالبات کے لئے سحری اور افطار

بیدر ضلع میں واقع مشہور تعلیمی ادارہ شاہین کالج کے کیمپس میں طلبا و طالبات کے لیے سحری اور افطار کا اہتمام کیا جا رہا ہے جہاں غیر مسلم طالبات، مسلم طالبات کے لیے افطار کے انتظامات میں اہم رول ادا کر رہی ہیں۔ طلبا و طالبات میں اس کو لے کر جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

شاہین کالج میں طلبا و طالبات کے لئے سحری اور افطار کا اہتمام

author img

By

Published : Apr 13, 2023, 12:53 PM IST

شاہین کالج میں طلبا و طالبات کے لئے سحری اور افطار کا اہتمام

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں شاہین کالج انتظامیہ کی جانب سے طلبا و طالبات کے لئے سحری اور افطار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ کالج انتظامیہ کی اس پہل پر طلبا اور طالبات کے درمیان زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ غیر مسلم طلبا بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ر ہیں۔ ایک غیر مسلم طالبہ نے بتایا کہ ہم لوگ شاہین کیمپس میں رہنے والی مسلم روزے دار لڑکیوں کے افطار کے لیے فروٹ باکس پیک کرتے ہیں۔ فروٹ باکس کو لڑکیوں کے درمیان تقسیم بھی کرتے ہیں۔ ہمیں افطار کے انتظامات میں حصہ لینے پر کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ہم یہ کام پہلی بار کر رہے ہیں۔ ہمیں یہ کام کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے۔

طالبہ نے کہا کہ ملک میں ہندو مسلم میں نفرت ڈالنے کی بات کی جاتی ہے مگر یہاں کا منظر دیکھ کر ہمیں کافی خوشی ملتی ہے۔ تمام مذاہب کے لوگ ایک ساتھ مل کر سحری اور افطار کا اہتمام کرتے ہیں، اس سے بڑی اور خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔ یہ تو بھائی چارہ کی عمدہ مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Science Day in Bidar بیدر میں نیشنل سائنس ڈے کا اہتمام

شاہین کالج کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتایا کہ غیر مسلم لڑکیاں اپنے ہم جماعت مسلم روزہ دار طلبا کیلئے افطار کے فروٹ باکس تیار کرتی ہیں اور ان کے درمیان تقسیم بھی کر تی ہیں۔ یہ ایک خوبصورت منظر ہے۔ غیر مسلم لڑکیاں اپنے دل سے بڑے ہی خوش اسلوبی اور بہت ہی عقیدت کے ساتھ مسلم روزے دار لڑکیوں میں افطار کے انتظامات کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ یہ لڑکیاں اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کرکے اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کرے۔ان میں کچھ بہتر کر گزرنے کا جذبہ ہے اور اس جذبے کی بدولت وہ مستقبل میں کامیابی حاصل کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.