ETV Bharat / state

یادگیر: مچھروں سے پھیلنے والے امراض سے کیسے بچاؤ کریں؟

مچھروں سے پھیلنے والے سنگین امراض سے بچاؤ کرنے سے متعلق ڈاکٹر وارِد یادگیر نے کہا کہ 'بارش کا موسم شروع ہوچکا ہے اور برسات کا موسم شروع ہوتے ہی مختلف قسم کے امراض جیسے ڈینگو بخار، ملیریا اور دیگر وبائی امراض میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 9:31 AM IST

مچھروں سے پھیلنے والے امراض سے کیسے بچاؤ کریں؟

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے وارد ہسپتال کے ڈاکٹر وارد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'مچھروں سے پھیلنے والے امراض سے بچنے کے لیے اپنے گھروں کے علاوہ آس پاس کے علاقے کی بھی صفائی کا خاص خیال رکھنا ہوگا کیونکہ موسم بارش میں مچھروں کی افزائش سے مختلف قسم کے امراض پیدا ہوتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'محکمہ بلدیہ کو بھی چاہیے کہ وہ بارش کے اس موسم میں شہر میں صفائی پر خاص خیال رکھیں تاکہ موسمی امراض سے بچا جاسکے۔' بارش کا موسم شروع ہوتے ہی مختلف قسم کے امراض جیسے ڈینگو بخار، ملیریا اور دیگر وبائی امراض میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔

ڈاکٹر وارد نے کہا کہ 'اپنے گھروں کے اطراف اور محلہ جات میں صفائی کے لئے محکمہ بلدیہ سے اپیل کریں کہ وہ آپ کے علاقے میں صفائی کرائیں اور مچھروں کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔'

یہ بھی پڑھیں: عالمی یومِ مچھر: مچھروں کے بارے میں جانیے!

انہوں نے مزید کہا کہ 'شہر کے بیشتر علاقوں میں خاص کر سلم علاقوں میں ڈرین کا پانی پوری طرح اخراج نہیں ہوتا اور کہیں پر تو ڈرین کو پوری طرح صاف نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے ٹھہرے ہوئے پانی میں مچھروں کی کثرت ہوتی ہے اور مچھروں کے کاٹنے سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.