اس موقع پر مظاہرین نے کہا، 'اس اسپتال میں کئی سالوں سے صفائی ملازمین اپنی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں، مگر ان کے کام مطابق ان کو تنخواہ نہیں دی جارہی ہے۔ جس سے انہیں دی جانے والی کم تنخواہ میں زندگی گزارنا مشکل ہورہا ہے۔
کورونا وائرس کے موجودہ حالات میں بھی اپنی جان کو خطرہ لیکر یہاں کورونا وارڈ میں بھی اپنی خدمات کو انجام دے رہے ہیں، لیکن ان کے مطالبات کو حل نہیں کیاجارہا ہے۔
کئی بار یہاں کے اسپتال کے ذمہ داران سے بات کر نے باوجود بھی کوئی ان کے مسائل کو حل نہیں کر رہے ہیں۔ اس لیے انہوں نے دو دنوں سے اسپتال کے سامنے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔'
مزید پڑھیں:
کووڈ 19 وبا کے دوران انسانی ہمدردی کا مظاہرہ
مظاہرین نے 15 ہزار سے لیکر 25 پزار تک تنخواہ دینے کا مطالبہ کیا، جب تک ان کے مطالبات کو پورا نہیں کیا جائگا، تب تک اپنے احتجاجی دھرنے کو جاری رکھنے کی بات کہی۔