ETV Bharat / state

Honour Killing in Karnataka کرناٹک میں غیرت کے نام پر قتل، بین ذات تعلقات کی وجہ باپ نے بیٹی کا قتل کر دیا - بین ذات تعلقات کی وجہ بیٹی کا قتل

والد اور اس کے دو ساتھیوں نے 19 سالہ بیٹی کو صرف اس وجہ سے قتل کرکے دفن کردیا کیونکہ وہ ایک ایسے نوجوان سے دوستی کر بیٹھی تھی جس کا تعلق مختلف ذات سے تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں لڑکی کے والد اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے اور آج صبح لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Honour Killing in Karnataka: Father, two associates kill 19 year old girl for inter caste relationship
کرناٹک میں غیرت کے نام پر قتل، بین مذہبی تعلقات کی وجہ باپ نے اپنی بیٹی کا قتل کر دیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2023, 3:24 PM IST

کولار (کرناٹک): کرناٹک کے گاؤں میں ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنی 19 سالہ بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دراصل لڑکی ایک مختلف ذات کے نوجوان کے ساتھ تعلقات میں تھی۔ لڑکی کی لاش کو اس کی موت کے دو دن بعد قبر سے نکالا گیا اور اتوار کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم وینکٹیش گوڑا اور اس کے دو ساتھیوں نے 25 اگست کو لڑکی کا قتل کیا اور اسے جلد بازی میں دفن کر دیا۔ گاؤں والوں نے لڑکی کو دو دن سے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔

یہ واقعہ کرناٹک کے کولار ضلع کے توتلی گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ لڑکی کا ایک مختلف ذات کے نوجوان کے ساتھ تعلقات تھے اور جب والدین کو اس کے رشتے کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے اس کی مخالفت کی اور اپنی بچی کو اس نوجوانوں سے دور رہنے اور بات کرنے سے روک دیا۔ تاہم جب والدین کو معلوم ہوا کہ وہ ان کے انتباہ کے باوجود نوجوانوں کے ساتھ تعلقات میں ہے تو وہ ناراض ہو گئے اور سماجی بدنامی کے خوف سے لڑکی کے والد نے اپنے دو ساتھیوں موہن اور گوڑا کی مدد سے اس کا قتل کر دیا اور فوری طور پر 25 اگست کو اس کی آخری رسومات ادا کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کے بعد گاؤں والوں کو شبہ ہوا کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے جس کے بعد انھوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر کولار رورل پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم لڑکی کے گھر پہنچی اور لڑکی کے والد کو پوچھ گچھ کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔ لڑکی کی لاش کو آج صبح کولار تحصیلدار ہرش وردھن کی موجودگی میں قبر سے نکالا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ فی الحال لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اور ہم نے اس کیس کے سلسلے میں وینکٹیش گوڑا اور ان کے ساتھیوں، موہن اور گوڑا کو گرفتار کیا ہے۔ اس سلسلے میں کولار دیہی پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ کولار دیہی پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.