ETV Bharat / state

مسلم لڑکے سے شادی کرنے پر ہندو خاتون کے حقوق سلب ہوجائیں گے: بی جے پی لیڈر - مسلم لڑکوں سے شادی پر متنازع بیان

ریاست کرناٹک میں بی جے پی کی ایک خاتون رہنما نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہندو خواتین مسلم نوجوانوں سے شادی کریں گی تو ان کے حقوق سلب ہوجائیں گے۔ Karnataka BJP leader's controversial statement

Karnataka BJP leader
Karnataka BJP leader
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 2:29 PM IST

دکشینہ کنڑ: بی جے پی لیڈر مالاویکا اویناش نے ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ہندو نوجوان لڑکیاں مسلم نوجوانوں سے شادی کریں گی تو ہندو نوجوان خواتین اپنے حقوق کھو دیں گی۔ بی جے پی لیڈر نے ہندو خواتین کے اسلام قبول کرنے کی شرط پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر ایسی شرط لگائی جائے تو یہ کیسی محبت ہے؟

بی جے پی لیڈر مالاویکا اویناش نے اتوار کو پٹور شہر کے ٹینکیلا میں 'ناری شکتی سنگما' ضلعی سطح کے خواتین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے ہندو خواتین کے مختلف عوامل کی وجہ سے اپنا مذہب چھوڑنے پر تشویش کا اظہار کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنا مذہب چھوڑنے سے پہلے اپنے مستقبل پر غور کریں۔

بی جے پی کی رہنما نے ہندو اور مسلم روایات کے درمیان فرق کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہندو مذہب شوہر اور بیوی کے مساوی حقوق کے ساتھ ایک زوجیت کی پیروی کرتا ہے، جبکہ اسلام میں چار شادیوں کی اجازت ہے۔

بی جے پی لیڈر مالاویکا اویناش نے مزید کہا کہ ایک ہندو عورت کسی دوسرے مذہب کے شخص سے شادی کرنے سے اپنے حقوق کھو دے گی اور تعدد ازدواج کے تحت وہ بیویوں میں سے ایک بن جائے گی۔ مالویکا اویناش نے نوجوان لڑکیوں پر زور دیا کہ وہ محبت کے حقیقی معنی کو سمجھیں اور انہیں خبردار کیا کہ وہ محبت کی خاطر اسلام قبول کرنے کے نتائج کے بارے میں سوچیں۔ بی جے پی لیڈر نے سبریمالا مندر میں خواتین کے لیے عمر کی پابندیوں اور مساجد میں خواتین کے داخلے کی پابندیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے سخت نکتہ چینی کی۔

مزید پڑھیں: اجین میں مسلم طبقے کے خلاف متنازعہ بیان

اویناش نے دلیل دی کہ قانونی طور پر شادی اور طلاق کا فریم ورک خواتین کے مفادات کے تحفظ کے لیے بنایا گیا ہے، جب کہ اسلام میں چار بیویوں سے شادی کی اجازت ہے۔ بی جے پی لیڈر کے اس متنازع بیانات سے ریاست میں ایک نئی بحث چھڑنے کا امکان ہے۔

( آئی اے این ایس )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.