گزشتہ روز کرناٹک ہائی کورٹ نے کلاس روم کے اندر حجاب پہننے کی اجازت طلب کرنے والی عرضیوں کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ یہ اسلامی عقیدے میں ضروری مذہبی عمل کا حصہ نہیں ہے۔ Hijab Ban in Karnataka
اس کے بعد عرضی گزار نے سُپریم کورٹ کا رخ کرتے ہوئے اس معاملے کی فوری سماعت کی درخواست کی تھی لیکن عدالت عظمیٰ نے فوری سماعت سے انکار کر دیا۔ Karnataka HC verdict over Hijab
سُپریم کورٹ نے اس معاملے کو ہولی کی تعطیلات کے بعد سماعت کے لیے فہرست میں درج کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی بینچ نے سینیئر ایڈوکیٹ سنجے ہیگڑے کی عرضی کا نوٹس لیا، جو کچھ طالبات کی جانب سے پیش ہوئے تھے کہ آنے والے امتحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری سماعت کی ضرورت ہے۔ سینئر وکیل نے بینچ کو بتایا کہ بہت سی لڑکیاں ہیں جنہیں امتحانات میں شریک ہونا ہے۔
واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے اڈوپی کے گورنمنٹ پری یونیورسٹی گرلز کالج کی مسلم طالبات کی جانب سے کلاس روم میں حجاب پہننے کی اجازت دینے کی درخواست کو خارج کر دیا۔