بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے مسلم اکثریتی علاقہ شیواجی نگر میں ایک منفرد ڈگری کالج برائے خواتین کا ایم ایل سی اور چیف منسٹر کے پولیٹیکل سکریٹری نصیر احمد کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔لوگوں میں اس کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ اس موقع پر نصیر احمد نے لڑکیوں کے لئے تیار کردہ ادارے کے قیام پر ذمہداران کی خوب سراہنا کی. نصیر احمد نے نہایت مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے میں طالبات کو علم اور جدید ترین تکنیکی کے کورسز سے آراستہ کرنے کا عزم رکھنا اس بات کا تیقن دلاتا یے کہ یہ لڑکیاں گریجویشن سے فراغت کے ساتھ ہی روزگار کے لیے تیار رہے گی۔
نصیر احمد نے ادارے کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ شواجی نگر جیسے مسلم اکثریتی علاقے میں ملت کی لڑکیوں کے لئے عمدہ تعلیم سے آراستہ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت کرناٹک ہر اعتبار سے اس ادارے کے ساتھ رہیگی کہ ییاں غریبوں و ضرورتمندوں کے بچوں کو عمدہ و اعلیٰ تعلیم مہیا کرنے کے مقصد کو پورا کیا جارہا ہے. نصیر احمد نے فیلکن انسٹیٹیوشنز کے ڈائریکٹر عبد السبحان کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ شواجی نگر جیسے مسلم اکثریتی علاقے میں ملت کی لڑکیوں کے لئے عمدہ تعلیم سے آراستہ کرنے کا انتظام کیا ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت کرناٹک سے جو کوئی مدد اس ادارے کے لئے ضرورت ہوگی اسے پورا کرنے کی کوشش کی جائیگی اور حکومت ہر اعتبار سے فیلکن ادارے کے ساتھ رہیگی کہ یی ادارہ غروبوں و ضرورتمندوں کے بچوں میں عمدہ و اعلیٰ تعلیم مہیا کرنے کے مقصد کو پورا کر رہا ہے.
اس موقع پر فالکن انسٹیٹیوشنز کے ڈائریکٹر عبدالسبحان نے کہا کہ ادارے میں طلباء کو پہلے سمسٹر ہی سے پروفیشنل انٹرن شپ میں حصہ لینے اور UPSC، RRB، SSC، KPSC جیسے مسابقتی امتحانات پر مشتمل مطالعات میں حصہ لینے کے قابل بنانے کے لئے تیار کیا جاتا یے. انہوں نے مزید کہا کہ طالبات کو گریجویشن کے دوران مفت اسکل ڈیولپمنٹ کورسز اور سرکاری ملازمت سے جڑی کوچنگ بھی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Felicitation Programme 'انگلش میڈیم اسکولوں میں اردو کو لازماً پڑھایا جائے'
اس موقع پر سابق ڈی سی پی اور سابق چیئرمین کرناٹک اقلیتی کمیشن جی باوا کے ساتھ ادارہ میں سینکڑوں طلباء کی زبردست تالیوں سے دل سے خیرمقدم کیا گیا۔ فالکن انسٹی ٹیوشنز کے چیئرمین عبدالمنان سیت اور منیجنگ ڈائریکٹر عبدالسبحان اور گولڈن گروپ کے چیئرمین مصطفی کمال پاشا نے معززین کو مبارکباد دی.