آج کے دور میں انسان کا انسان کے لیے کام آنا بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے لیکن ریاست کرناٹک کے ضلع ہاویری میں ایک شخص ایسا بھی ہے جس کا مذہب انسانیت نوازی اور لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔
ضلع میں رہنے والے عبد القادر پچھلے سات برسوں سے غریب و مفلس مریضوں کو ہسپتال پہنچاتے ہیں، انہیں ہاویری کی عوام ہیرو مانتی ہے۔
عبد القادر نے بتایا 'جب میرے والد بیمار تھے اس وقت اپنے والد کے علاج کے لیے مجھے بہت ساری مشکلات سے گزرنا پڑا۔ اسی وقت سے میں نے یہ طے کر لیا کہ میں لوگوں کی مدد کروں گا، جس کا کوئی نہیں ہوگا، اس کا سہارہ بنوں گا'۔
انھوں نے بتایا 'اگر کسی مریض کا کوئی بھی ساتھی یا رشتہ دار نہیں ہوتا تو میں خود اپنے گھر سے کھانا بنوا کر اس کے لیے لے جاتا ہوں۔میرا مقصد بس اللہ اور اللہ کے رسول کو راضی کرنا ہے اسی لیے میں ایسی خدمات انجام دے رہا ہوں ۔
مزید پڑھیے:- 'آرمی جوانوں کا ہلاک ہونا، مطلب کشمیر میں امن نہیں ہے'
مزید پڑھیے:- وزیراعظم مودی کا ساوتری بائی پھولے کوخراج عقیدت
مزید پڑھیے:- ایرانی کمانڈر کی ہلاکت کے بعد تیل کی قمیتوں میں زبردست اچھال
وہیں کچھ افراد نے کہا 'عبد القادر ہاویری کے ہیرو ہیں اور یہ بغیر کسی مذہب و ملت اور برادری کا فرق کیے ضرورت مندوں اور باالخصوص بیماروں اور مریضوں کی مدد کرتے ہیں۔