ETV Bharat / state

آئی ایم اے دھوکہ دہی کیس: بڑے پیمانے پر شکایات درج - کرناٹک

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں حلال سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد شکایات مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

bengaluru
author img

By

Published : Jun 12, 2019, 8:05 PM IST

ان مراکز پر متاثرہ افراد شکایت درج کرا رہے ہیں اور اب تک 20 ہزار سے زائد شکایات درج کرائی گئی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ آئی ایم اے کمپنی تقریباً 15 برس قبل محمد منصور نے قائم کی تھی اور گذشتہ پانچ برسوں سے اس کمپنی میں حلال سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں سے رقم لی جاتی تھی اور اس کے بدلے انہیں معاوضہ دیا جاتا تھا۔

آئی ایم اے دھوکہ دہی کیس: بڑے پیمانے پر شکایات درج

لیکن عیدالفطر کے ایک روز بعد آئی ایم اے کمپنی کے ایم ڈی محمد منصور کا ایک مبینہ آڈیو وائرل ہوا جس میں انہوں نے ریاست کے سابق وزیر پر رقم واپس نہیں لوٹانے اور سرکاری افسران پر رشوت خوری کا الزام عائد کیا ہے۔ اس آڈیو میں وہ خود کشی کرنے کی بات بھی کہہ رہے ہیں۔

اس آڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا اور ریاست کے وزیراعلیٰ و وزیرداخلہ نے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی ہے۔

ساتھ ہی آئی ایم اے کے ایم ڈی محمد منصور خان کے گھر، اداروں اور کمپنیز کو سیل کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے بنگلور کے مختلف علاقوں میں شکایات مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ٹسکر ٹاؤن کے شکایات مرکز پر کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد سے بات چیت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.