كرناٹك حج کمیٹی کے چیئرمین رؤف الدین کچہری والا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بیدر میں حج ہاؤس سے متعلق کمشنر بیدر سے بات کی گئی۔ حج ہاؤس كی تعمیر کے لئے تین ایکڑ زمین درکار ہے۔ کمشنر کی جانب سے جو جگہ حج ہاؤس کے لئے دکھائی گئی تھی وہ متنازعہ مقام ہے۔ hajj house to be built soon in bedar in karnataka
ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین رؤف الدین کچہری والا نے كہا كہ تاریخی شہربیدرمیں بہت جلد حج ہاؤس کا قیام عمل میں آئے گا۔اس كی تمام ترتیاریاں مكمل كرلی گئی ہے۔ لوگوں كے لئے یہ سب سے اہم ہے اوراس كے لئے كافی فكرمند ہیں۔اس كے لئے ہم اپنی طرف سے پوری كوشش كررہے ہیں
انہوں نے كہاكہ متنازع زمین كی وجہ سے كام روك گیاہے۔اس کی وجہ سے حج ہاؤس کیلئے دوسری سرکاری جگہ کو خرید کر حج ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ کیونکہ حج ہاؤس کو زمین زیادہ ہوناچاہئے ۔اس لئے شہر میں حج ہاؤس کے لئے سرکاری زمین کی تلاش جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حج ہاؤس کے لئے وقف اراضی کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔
ان كاكہنا ہےكہ حج ہاؤس کے لئے سرکاری زمین خرید کر ہی حج ہاؤز بنایا جائے گا۔ منگلور ،ہبلی اور گلبرگہ میں بھی اسی طرح سرکاری زمین کو خریدی گئی ہے۔ہاں حج ہاؤس کے لئے جگہ لی گئی ہے۔ اسی طرح بیدر شہر میں بھی سرکاری زمین خرید کر ہی حج ہاؤس کا سنگ بنیاد بہت جلد رکھا جائےگا۔