ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں واقع صا فنکشن ہال میں آج گلبرگہ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران پریشان حال غریبوں، مزدورں اور مریضوں کو دن رات خدمات پہنچانے والے ڈاکٹر، صحافی، ملی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کی ستائش کی گئی اور انہیں 'مثالی خدمت گزار' کے نام سے نوازا گیا۔
اس موقع پر گلبرگہ ویلفر سوسایٹی کے نائب صدر سید نصیر خورشید نے کہا کہ ملک میں پھیلی ہوئی وبا کورونا وائرس سے ہر طبقہ پریشان حال تھا ۔اس دوران کورونا مریضوں کو اسپتالوں میں بیڈس اور آکسجن نہیں ملی رہی تھی ایسے حالات میں گلبرگہ کے کئی تنظیموں نے عوام کے پریشانیوں کو محسوس کر تے ہوئے ہمدردی و انسانی خدمت کا جذبہ رکھ کر عوام کی مدد کر نے کے لئے دن رات محنت کی ہے، جو قابل تعریف ہے۔
اس کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کے لئے ان کے رشتے دار بھی آگے نہیں آئے لیکن ایسا موجودہ صورتحال میں گلبرگہ کی کئی تنظیموں نے مدد کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے عوام کی خدمت کی۔ اسی طرح نوجوان بھی اپنے اپنے علاقوں میں مدد کا جذبہ برقرار رکھیں اور گلبرگہ کا نام روشن کریں۔