ETV Bharat / state

گلبرگہ: لاک ڈاون کی وجہ سے بازاروں میں ماہ رمصان کی رونقیں غائب - لاک ڈاون کی وجہ سے بازاروں میں ماہ رمصان کی رونقیں غائب

گلبرگہ شہر کے دکانداروں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران حکومت چھوٹے دکاندار اور مزدور کے لیے مالی امداد کا اعلان کریں۔

لاک ڈاون کی وجہ سے بازاروں میں ماہ رمصان کی رونقیں غائب
لاک ڈاون کی وجہ سے بازاروں میں ماہ رمصان کی رونقیں غائب
author img

By

Published : May 8, 2021, 10:00 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں ہرسال ماہ رمصان کے موقع پر یہاں کے مسلم چوک، سنتراش واڑی، درگاہ روڈ اور دیگر مسلم علاقوں میں ماہ رمصان کے موقع پر لذیذ پکوانوں کی دکانیں لگتی تھیں لیکن لاک ڈاون کورونا وائرس کی وجہ سے یہاں کی تمام دکانیں بند رہنے پر یہاں کے بازاروں میں رمضان کی رونقیں پھیکی پڑچکی ہیں۔

لاک ڈاون کی وجہ سے بازاروں میں ماہ رمصان کی رونقیں غائب

یہاں کے بازاروں میں رمضان کے موقع پر بڑے پیمانے پر کاروبار ہوا کرتا تھا۔کئی پھل کی دکانوں، لذیذ پکوان کی ہوٹلیں، کپڑے کے بازار اور چپل کے بازاروں میں بڑے پیمانے پر عوام کا ہجوم جمع ہوا کرتا تھا لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے سارا کاروبار بند ہو گیا ہے جس سے کئی چھوٹے بڑے دکاندار پریشان ہیں۔

اس لیے دکاندار حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ پچھلے سال رمضان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ایسا ہی حال رہا اور اس سال 2021 کے رمضان میں بھی پوری طرح سے کاروبار بند ہے۔ اس لئے ریاستی حکومت چھوٹے دکاندار اور مزدور عوام کے لئے مالی امداد کا اعلان کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.