ETV Bharat / state

گلبرگہ: ضلع انتظامیہ کے خلاف جنا وادی مہیلا تنظیم کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 7:41 PM IST

گلبرگہ میں گزشتہ ہفتے جیمس اسپتال میں کورونا متاثرہ خاتون کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کے بعد کل خاتون کی موت ہوگئی۔اس سلسلے میں آج جناوادی مہیلا تنظیم اور سی پی ایم پارٹی کی جانب سے جیمس اسپتال کے سامنے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا گیا کہ خاتون کی موت کی پوری تحقیقات کی جائے۔

جیمس اسپتال کے سامنے ضلع انتظامہ کے خلاف جنا وادی مہیلا تنظم کا احتجاج

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر کے جیمس اسپتال کے ایک ہفتہ قبل کورونا سے متاثرہ 25 سالہ خاتون کے ساتھ ایک پرائیوٹ ایمبولنس ڈرائیور نے جنسی زیاداتی کی کوشش کرنے کا شرم ناک واقعہ سامنے آیا تھا۔جس کے بعد کل اس متاثرہ کی موت ہوگئی۔

اسی معاملے میں آج جناوادی مہیلا تنظیم اور سی پی ایم پارٹی کی جانب سے جیمس اسپتال کے سامنے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا گیا کہ خاتون کی موت کی پوری تحقیقات کی جائے۔

اس موقع پر جنا وادی مہیلا تنظم کے صدر ڈاکٹر کے لیلہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ اس معاملے کے خلاف یہاں پر احتجاج کیا گیا تھا۔جس کے بعد یہاں کے ضلع افسران نے اس معاملے کی پوری جانچ کر نے کا بھر وسہ دیا تھا۔لیکن آج اس 25 سالہ خاتون کی موت واقع ہوگئی اور اب تک اس کی موت کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ہے۔کیا اس خاتون کی موت کورونا وبا سے ہوئی یا جنسی زیادتی سے اس کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال میں ایک کورونا متاثرہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔تو عام مریضوں کے ساتھ کیا ہورہا ہوگا ۔یہ سب اسپتال کے ذمہداران کی ذمہ داری ہے۔اسپتال میں سیکورٹی کے کوئی انتظامات موجود نہیں ہے، جس سے مریض وارڈ میں کون آتا ہے یا کون جاتا ہے، اس کے بارے میں کوئی جانکاری ہی نہیں۔اس لیے اس طرح کا شرم ناک معاملہ پیش آیا۔یہاں پر مریضوں کے لئے سیکورٹی کی سہولیت فراہم کی جائے۔اس 25 سالہ خاتون کے ساتھ کیا ہوا ہے، اس کا سچ عوام کے سامنے لایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.