دراصل گلبرگہ شہر میں عوامی زنجیر بناکر سی اے اے کے خلاف احتجاج کیا گیا
اس موقع پر لوگوں نے عوامی زنجیر بنا کر سی اے اے کی مخالفت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین نے کنڈل جلاکر سی اے اے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر ایس پی آئی کے سکریٹری الیم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'مرکزی حکومت سی اے اے قانون کو جاری کر کے ملک کے سیکولرازم کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ اس قانون سے ملک کی عوام کو خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'مرکزی حکومت دستور ہند کے خلاف سی اے اے کو جاری کر کے ملک مذہب کے نام پر نفرت پیدا کر نےکی کوشش کر رہی ہے۔'