ETV Bharat / state

گلبرگہ: گئوکشی و زرعی قوانین کے خلاف کانگریس کا احتجاج - کرناٹک میں گلبرگہ کانگریس پارٹی آفس

کرناٹک میں گلبرگہ کانگریس پارٹی آفس میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب جاری کردہ گئوکشی قانون اور 3 زرعی قوانین کے خلاف ایک احتجاجی اجلاس منعقد کیا گیا۔

Gulbarga: Congress party protests against Anti-cow slaughter and agricultural laws
گلبرگہ: گئوکشی و زرعی قوانین کے خلاف کانگریس پارٹی کا احتجاج
author img

By

Published : Jan 15, 2021, 9:37 PM IST

کانگریس پارٹی کے ریاستی کارگزار صدر ایشور کھنڈرے نے کہاکہ بی جے پی حکومت عوام کی ترقی کے لیے کام کرنے کے بجائے مخالف کسان و مزدور پالیسیوں پر گامزن ہے جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

گلبرگہ: گئوکشی و زرعی قوانین کے خلاف کانگریس پارٹی کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ کسان تقریباً دو ماہ سے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں لیکن مرکزی حکومت انہیں نظرانداز کر رہی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر بعض تاجرین کو فائدہ پہنچانے کےلیے عوام کو پریشان کرنے کا الزام عائد کیا۔

Gulbarga: Congress party protests against Anti-cow slaughter and agricultural laws
گلبرگہ: گئوکشی و زرعی قوانین کے خلاف کانگریس پارٹی کا احتجاج

کانگریس رہنما نے کرناٹک میں گئوکشی قانون کو غیردستوری طریقے سے نافذ کرنے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت من مانی کرنے میں مصروف ہے جبکہ عوام بی جے پی کو ضرور سبق سکھائیں گے۔ کانگریس، ملک بھر میں مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے متعلق عوام کو آگاہ کررہی ہے اور کرناٹک میں بھی ریاستی حکومت کی کسان و مزدور مخالف پالسیوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.