ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ملک کی پہلی کورونا سے موت ہوئی تھی جبکہ یہاں کورونا وائرس کے عام لوگوں کے علاوہ پولیس ملازمین، ڈاکٹرز، نرس، آشاورکرز و دیگر بھی شکار ہوئے ہیں۔
اب بینک کے ایک ملازم کی بھی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایس بی آئی، سنکیشور کالونی برانچ کے ملازم کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی جس کے بعد بنک کو کچھ دنوں کےلیے بند کردیا گیا۔