بکریوں کے مالک ملکارجن نے کہا کہ ان کےگھر کے تمام لوگ کھیت کے کام پر گئے تھے اور اسی وقت کُتوں نے ان کی بکریوں پر حملہ کیا ہے جس میں 30 بکریاں ہلاک ہو گئے۔
ملکارجن نے بتایا کہ بکریوں کی ہلاکت سے انہیں تقریباً 2 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں آوارہ کتے آئے دن اسی طرح کے جانوروں پر حملے کرتے ہیں اور اس بارے میں انتظامیہ کو کئی بار شکایت کی لیکن اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔
کشمیر میں آوارہ کتوں کی آبادی میں اضافہ کیوں؟
ہلاک شدہ بکریوں کے مالک ملکارجن کے اہلخانہ کا گزر بسر انہی بکریوں سے ہوتا تھا۔ اس لیے انہوں نے حکومت سے معاضہ کا مطالبہ کیا ہے اور آوارہ کُتوں کو پکڑنے کی مانگ کی ہے۔