ETV Bharat / state

Haj Houses In Karnataka کرناٹک کے 4 اضلاع میں حج بھون تعمیر کئے جائیں گے: ضمیر خان - علماء کرام کی جانب سے مناسک حج

بنگلورو میں عازمین حج کے لئے منعقدہ تربیتی کیمپ کے موقع پر ریاستی وزیر ضمیر خان نے اعلان کیا کہ ریاست کے 4 اضلاع ہبلی، بیدر، گلبرگہ و منگلور میں نئے حج بھون کی تعمیر کی جائے گی.

کرناٹک کے 4 اضلاع میں حج بھون تعمیر کئے جائیں گے: ضمیر خان

author img

By

Published : Jun 2, 2023, 7:04 PM IST

کرناٹک کے 4 اضلاع میں حج بھون تعمیر کئے جائیں گے: ضمیر خان

بنگلورو: حج 2023 کے سلسلے میں بنگلور حج بھون میں حج عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپس منعقد کئے جارہے ہیں جن میں علماء کرام کی جانب سے مناسک حج کے متعلق تربیت دی جارہی ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر برائے اقلیتی امور ضمیر خان نے اعلان کیا کہ ریاست کے 4 اضلاع ہبلی، بیدر، گلبرگہ و منگلور میں نئے حج بھون کی تعمیر کی جائیگی. اس موقع پر رحیم خان نے انہیں حج کی وزارت دئے جانے پر ضمیر خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے۔اس موقع پر ضمیر خان نے بتایا کہ کرناٹک کو تقریباً 8000 اپلیکیشنز کی اجازت ہے جب کہ تقریباً 7944 اپلیکیشنز منظور کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Bidar District Congress بیدر میں ریاستی وزیر رحیم خان کے استقبال کےلئے تیاریاں جاری

انہوں نے بتایا کہ بتاریخ 6 جون کو حج کا افتتاحی اجلاس منعقد کیا جائیگا اور بتاریخ 7 جون کو عازمین حج کی بنگلور سے پہلی فلائٹ روانہ ہوگی اور ان فلائٹس کا سلسلہ 22 جون تک چلے گا.ریاستی وزیر ضمیر نے بتایا بتاریخ 7 جون سے 22 جون تک ہر روز 3 فلائٹس روانہ ہونگے جن کے ذریعے ہر روز 450 عازمین حج روانہ ہوں گے۔ ریاستی وزیر برائے حج رحیم خان نے کہا کہ وزارت حج کی ذمہ داری انہیں ضمیر خان کی مہربانی سے دی گئی ہے، لہذا انہوں نے ضمیر خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ حج کی اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے۔ اس موقع پر ضمیر خان نے ایک اور اعلان یہ کیا کہ ان کی جانب سے 22 جون تک حج بھون میں لنگر عام کا اہتمام کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.