ETV Bharat / state

یادگیر ضلع کے لیے 10 وینٹی لیٹرز منظور

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے کہا کہ ان وینٹی لیٹرس کے ذریعے مریضوں کو علاج میں بڑی مدد حاصل ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پہلے ہی سے کووڈ اسپتال یادگیر میں 17 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ حکومت کی جانب سے مزید نئے دس وینٹی لیٹرز آجانے کے بعد علاج کے کاموں میں تیزی آجائے گی۔

author img

By

Published : May 12, 2021, 9:25 AM IST

یادگیر ضلع کےلیے10وینٹلیٹرزمنظور
یادگیر ضلع کےلیے10وینٹلیٹرزمنظور

کرناٹک کے ضلع یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے یادگیر ضلع کے لیے دس نئے وینٹلیٹرز منظور کیے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان وینٹی لیٹرس کے ذریعے مریضوں کو علاج میں بڑی مدد حاصل ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پہلے ہی سے کووڈ اسپتال یادگیر میں 17 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ حکومت کی جانب سے مزید دس نئے وینٹی لیٹرز آجانے کے بعد علاج کے کاموں میں تیزی آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جن مریضوں کی حالت پیچیدہ ہوا کرتی ہے۔ ایسے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں میں کووڈ کی علامتیں پائی جاتی ہیں انہیں آر ٹی پی سی آر جانچ کروانا پڑے گا۔ یہ طریقے کار تعلقہ سطح کے ہسپتال میں اپنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید اس بات کا بھی ذکر کیا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ مریض کی حالت جب تشویشناک ہوجاتی ہے تب ہسپتال سے رجوع ہوا کرتے ہیں۔ جب کہ علامتوں کے ظاہر ہوتے ہی جانچ اور علاج پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.