ETV Bharat / state

'اقتصادی ناکامی چھپانے کے لئے ملک کو بانٹ رہی ہے حکومت'

author img

By

Published : Feb 6, 2020, 12:02 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:48 AM IST

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی سپریا سلے نے حکومت پر اقتصادی ناکامی چھپانے کے لئے قومی شہریت رجسٹر (این آر سی ) اور شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے ) کی طرف لوگوں کی توجہ بھٹکانے اور ملک کو بانٹنے کا الزام عائد کیا ۔

Government dividing country to hide economic failure

صدرجمہوریہ کے خطاب پر لوک سبھا میں شکریہ کی تحریک پر بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی سپریا سلے نے کہا کہ 'جب ناانصافی ہی اصول بن جائے تو مزاحمت لازمی ہو جاتی ہے'۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی سپریا سلے نے کہا کہ ' آج پہلی مرتبہ ملک کی صف بندی کی گئی ہے۔ پورا ملک تقسیم ہے، سوشل میڈیا کو ذریعہ بنا کر ملک کے نوجوانوں کو یا تو سی اے اے کے حق میں یا اس کے خلاف بانٹ دیا گیا ہے ۔ یہ اچھی صورتحال نہیں ہے۔

انہوں نے کہا 'مجھے لگتا ہے کہ حکومت اقتصادی بدحالی کی بات چھپانے کے لئے لوگوں کی توجہ سي اےا ے اور این آر سی کی طرف بھٹکانے کی کوشش کر رہی'۔

صدر جمہوریہ کے خطاب میں صرف مثبت رینکنگ کی بات کرنے اور رینکنگ میں ملک پچھڑا ہے ان کا ذکر نہ کرنے پر بھی سلے نے سوال اٹھایا ۔

سپریا سلے نے کہا کہ سہولیات کاروبار انڈیکس کی بات کی گئی جس میں ملک کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے ،یہ خوش آئند ہے ۔ لیکن اگر ملک میں تجارت کے لئے ماحول بہتر ہوا ہے تو پھر سرمایہ کاری کیوں نہیں بڑھ رہی؟ خطاب میں ٹریفک انڈیکس کی بات نہیں کی گئی جس میں ٹریفک جام والے سب سے اوّل 10 میں سے چار شہر ہندوستان کے ہیں ۔

انھوں نے مزید کہا کہ 'اس میں جمہوریت انڈیکس، پاسپورٹ انڈیکس اور عالمی فاقہ کشی انڈیکس کی بات کیوں نہیں کی گئی جس میں ملک پچھڑ گیا ہے'۔

Intro:Body:

NMews

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 8:48 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

News
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.