ETV Bharat / state

Nirmala Sitharaman on Basic Facilities ہماری پالیسی ہر شخص تک اسکیم کا فائدہ پہنچانے کی، سیتارمن

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا 'ہر بھارتی کا حق ہے کہ اسے بنیادی سہولیات حاصل ہوں، اس کے لیے کسی کا شکرگزار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔' Nirmala Sitharaman on Basic Facilities

ہماری پالیسی ہر شخص تک اسکیم کا فائدہ پہنچانے کی، سیتارمن

author img

By

Published : Aug 14, 2022, 8:02 AM IST

بنگلورو: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ ملک کے ہر شہری کو بنیادی سہولتیں ملنی ہی چاہئیں اور اس کے لئے اسے کسی کا احسان مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ سیتا رمن نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ اسکیموں کا فائدہ ہر فرد تک پہنچے اور کوئی بھی ضرورت مند اس سے محروم نہ رہے۔ Government aims to provide Basic Facilities to all says Nirmala Sitharaman

وزیر خزانہ کرناٹک بھارتیہ جنتا پارٹی کے اکنامک سیل کے ماہانہ تجزیہ کے 100ویں ایڈیشن کا بنگلورو میں اجراء کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہر بھارتی کا حق ہے کہ اسے بنیادی سہولیات حاصل ہوں، اس کے لیے کسی کا شکرگزار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، "ہماری سوچ ہر ضرورت مند تک اسکیموں کا فائدہ پہنچا کر لوگوں کو بااختیار بنانا ہے، نہ کہ عوام کو صرف فوائد کا اہل بناکر اس کے انتظار کے لئے چھوڑناہے۔

وزیر خزانہ نے کہا ’’آپ کوئی اسکیم شروع کرتے ہیں۔ وہ اسکیم چند لوگوں تک پہنچتی ہے، لیکن بہت سے لوگ ہیں جو اس کے مستحق ہیں۔ کیا آپ ان سب تک پہنچاپارہے ہیں؟ اگر آپ اسکیم کو تمام اہل لوگوں تک لے جانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ مکمل اطمینان کی حالت میں پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں میں ملک میں کئی حکومتیں بنیں جو غربت کے خاتمے اور عوام کی جیبوں میں آمدنی پہنچانے کے دعوے کرتی رہیں۔ اس کے لیے بیس نکاتی پروگرام چلایا گیا۔ غربت دور کرنے، لوگوں کو پینے کے پانی اور رہائش جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔ یہ اسکیمیں 75 سال سے چل رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Nirmala Sitharaman on Kejriwal: 'کیجریوال نے مفت کی ریوڑی کی بحث کو توڑ مروڑ کر پیش کیا'

سیتا رمن نے کہا، ’’2014 سے اب تک اور اس سے پہلے کے حالات میں کیا فرق ہے؟ فرق یہ ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں ہم نے ہر لحاظ سے ہدف میں کمال حاصل کر لیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر وہ شخص جو فائدے کا حقدار ہے اسے وہ فائدہ ملنا چاہیے۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں۔ لوگوں نے اس کومحسوس کیا ہے۔ پہلے کے اعداد و شمار اور موجودہ اعداد و شمار میں یہ فرق واضح طور پر نظر آتا ہے۔ میں اس حوالے سے ڈیٹا پر ڈیٹا دے سکتی ہوں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.