لاک ڈاؤن میں نرمی دیے جانے کے بعد کچھ دنوں سے لوگ اپنے اپنے کاروبار پر جا رہے ہیں۔ ایسے میں وہ لوگ جو لاک ڈاؤن کے دوران یا لا ک ڈاؤن کے بعد مائیکرو فائنانس اور سود پر جن لوگوں نے عوام کو پیسے دیے ہیں وہ لوگ عوام سے پیسے وصول کرنے میں سختی برت رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کئی لوگ پریشان ہیں۔
ایسے ہی پریشان حال لوگوں کو راحت پہنچانے کے لئے شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا شاخ یادگیر کے صدر سید اسحاق خالد نے محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداران کو ایک یادداشت پیش کی۔
جس میں مائیکرو فائنانس اور دیگر فنانس کا کاروبار کرنے والوں کو عوام کے ساتھ سختی نہ کرتے ہوئے ان کو مزید 2 سے 3 ماہ تک کی مہلت دینے کی اپیل کی گئی۔
سید اسحاق خالد صدر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا یادگیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے کئی لوگ پریشان ہیں جن لوگوں نے سود پر پیسہ لیا ہے ان لوگوں کو دو سے تین ماہ کی مہلت دی تو بہتر رہے گا تاکہ وہ لوگ کاروبار کرتے ہوئے اپنے اپنے کاموں پر جاتے ہوئے سود کے پیسے ادا کر سکیں۔ اس موقع پر پارٹی کے سکریٹری جمال احمد بھی موجود تھے۔