ETV Bharat / state

Hubli Eidgah Maidan ہبلی عیدگاہ میدان میں گنیش کی تنصیب، ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا

ہبلی عیدگاہ میدان میں گنیش کی تنصیب کردی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی ہے۔

Hubli Eidgah Maidan
Hubli Eidgah Maidan
author img

By

Published : Aug 31, 2022, 12:29 PM IST

ہبلی: ریاست کرناٹک کے ہبلی عیدگاہ میدان میں گنیش چترتھی کی پوجا کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ انجمن اسلام تنظیم نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد گنیش بورڈ نے ہبلی عیدگاہ میدان میں گنیش کی مورتی نصب کی ہے۔ Appeal to Supreme Court challenging High Court verdict

یہ بھی پڑھیں:

خبر کے مطابق رات تقریباً 12 بجے گنیش کی مورتی کو یہاں نصب کیا جانا تھا تاہم انجمن اسلام کی سپریم کورٹ سے اپیل کی وجہ سے مورتی نصب کرنے کا وقت بدل دیا گیا اور صبح 7.30 بجے یہاں مورتی نصب کی گئی۔ Ganesha installation at Hubli Eidgah Maidan

اتسو سمیتی کے صدر سنجیو بڈیسکر کی قیادت میں گنپتی کی مورتی کی تنصیب کی گئی اور کارپوریشن ممبر کمیٹی کے صدر سنتوش چوہان کے ساتھ کئی ہندو رہنما اور تنظیمیں اس میں شامل تھیں۔ اس موقع پر جگہ جگہ پولیس کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.