ETV Bharat / state

Fruits Home Delivery For Ramadan رمضان کے موقع پر بیدر میں فروٹ کی ہوم ڈلیوری کی سہولت - ریاست کرناٹک کے مختلف اضلاع

بیدر ضلع میں رمضان المبارک کے مدنظر فروٹ مرچنٹس کی جانب سے روزہ داروں کے لیے رعاتی داموں پر پھل فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پھل فروشوں نے گھر گھر ہوم ڈیلیوری کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں روزہ داروں کی خدمت ہے اس سے ہمیں کچھ نیکی کمانے کا موقع مل جا ئے گا۔

جمیعت علمائے ہند بڑھانا کی جانب سے رمضان کٹس تقسیم

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 1:07 PM IST

رمضان کے موقع پر بیدر میں فروٹ کی ہوم ڈلیوری کی سہولت

بیدر: ملک کی دوسری ریاستوں کی ریاست کرناٹک کے مختلف اضلاع میں رمضان کی زبردست رونقیں دیکھنے کو مل رہیں ہیں۔اسی درمیان ضلع بیدر کے فروٹ مرچنٹس نے رمضان المبارک کے موقع پر روزے داروں کی خدمت کی نیت سے رعایتی داموں پر فروٹ فروخت کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پٹیل فروٹ مرچنٹ مالک شاہ رخ نے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ افطار کے اوقات میں روزہ داروں کے لیے خصوصی رعایتی داموں پر فروخت کریں گے۔ الحمدللہ اس سے روزہ داروں کو فائدہ ہوگا اور ہمیں بھی کچھ نیکی کمانے کا موقع مل جائے گا۔

محمد شبیر احمد خادم نے بتایا کہ ہمارے یہاں مختلف قسم کے فروٹ دوسری ریاستوں سے آتے ہیں۔ برسوں پرانی دکان ہونے کی وجہ سے لوگوں کا ہم پر اعتماد بھی ہے۔ ہم بھی ان کے بھروسے پر کھرا اترنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افطار کے وقت ٹریفک کا مسئلہ ہوتا ہے۔ گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ بھی ہوتا ہے۔ ان تمام باتوں کو اور دیگر ساری چیزوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے ماہ رمضان کے دوران ہوم ڈیلیوری کی سہولت رکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہوم ڈلیوری کی سہولت رکھنے کا واحد مقصد یہ بھی ہے کہ روزہ دار کو ٹریفک کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ لوگوں تک ان کی ضروریات کی چیزیں آسانی سے پہنچ جائے۔ ہم نے لوگوں تک سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2B Reservation for Muslims کرناٹک میں مسلم ریزرویشن کی منسوخی کے خلاف ہائیکورٹ میں عرضی داخل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.