آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن یونٹ بیدر کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سہیل حسین ڈاکٹر سالکا کوثر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد نجیب انور فہمی ،ڈاکٹر ارشاد نوید، ڈاکٹر فہد مبشر وہ دیگر طبی عملہ نے اس خصوصی کیمپ میں حصہ لیاFree Medical Check UP Camp Held In Bidar In Karnataka
اس موقع پرآل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن بیدر یونٹ کے صدر محمد عارف الدین نے میڈیا کو بتایا کہ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ریاست بھر میں دس روزہ صحت مند معلم, صحت مند تعلیمی مہم کے تحت آج طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس میں مختلف ماہر امراض کے ڈاکٹرس نے اپنی نمایاں خدمات انجام دی۔ اس کے لئے ہم ان تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ خورشید احمد شہری صدر آل انڈیاآئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن بیدر نے کہا کہ صحت مند معلم ہی صحت مند تعلیم دی سکتی ہے ۔اس لئے اس کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:BMC Orders Demolition نواب مسجد ٹرسٹ کی ایک عمارت کو منہدم کرنے کا حکمنامہ جاری
انہوں نے کہا کہ آن لائن ویبنا کے ذریعہ بھی اس مہم کے تحت ماہر ڈاکٹرز لیکچرز کے ذریعے صحت سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہے۔ اس موقع پر عبداللہ مدثر سیکریٹری آل انڈیاآئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع بیدر بھی موجود تھے۔Free Medical Check UP Camp Held In Bidar In Karnataka